کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) عیدسیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی 177 عید گا ہوں پرپا نچ ہزارپولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں سٹی ، قائد آباد، صدر، سریاب ڈویژن میں1730 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں 12 اہم عید گا ہوں اور امام بار گاہوں پر سیکورٹی گیٹس بمعہ اسپیشل برانچ کا تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات ہو گا اور فرنٹیئر کور پولیس کے جوان مشترکہ گشت بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی ہدایت پر عید کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں شہر کے 61 مقامات پر ناکے لگا کر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے اور شہر میں 80گاڑیاں2سوموٹرسائیکلیں پرایگل اسکواڈ گشت کر رہی ہے اور انسداد دہشتگردی فورس آر آر جی ،کیو آر ایف بھی تعینات کی گئی ہے کوئٹہ میں 177 عید گا ہوں پرپا نچ ہزارپولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے اس کے علاوہ فرنٹیئر کور اور پولیس کے جوان مشترکہ گشت بھی کرینگے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حساس عید گاہوں ، امام بار گاہوں میں فرنٹیئر کور کے جوان تعینات کئے گئے ہیں تمام حساس عید گاہوں اور امام بار گاہوں میں سادہ لباس میں ملبوس جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے 12 اہم عید گا ہوں، امام با ر گاہوں پر سیکورٹی گیٹس اور اسپیشل برانچ کا تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات رہے گا اس کے علاوہ کوئٹہ شہر کے11 مقامات پر بکرا منڈیاں لگائی گئی ہے جہاں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں شہر میں ٹریفک روانی کو یقینی بنا نے کیلئےٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہے انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کے علاوہ ان کی مدد کرے تاکہ ارد گرد کسی بھی پڑی ہوئی مشکوک اشیاء اور شخص پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فور طور پر پولیس کنٹرول، فرنٹیئر کور کی ہیلپ لائن اور مدد گار سینٹر پر اطلاع دے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگاانہوں نے کہا کہ سماج اورملک دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا تاہم شہری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بھی ملک دشمن عناصر کی سازش کو بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ناکام بنایا جائے۔