• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ پریشر میں مبتلا افراد بار بی کیو سے دور رہیں!

عید قربان پر سیخ کباب، تکہ بوٹی، قورمہ، کوفتے کباب اور دیگر لذیذ کھانے ضرور کھائیں مگر اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ ضرورت سے زیادہ گوشت کھانا بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق زیادہ مرغن کھانے کھائےجائیں تو بد ہضمی، ہائی بلڈ پریشر ،دل کی بیماریاں اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر گوشت کو براہ راست آگ پر بھون کر کھایا جائے تو اس سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کا خیال ہے کہ گوشت کو بلند درجہ حرارت پر پکانے سے اس میں مضر صحت کیمیکل پیدا ہونے لگتے ہیں جو کھانے والوں میں اندرونی سوزش، انسولین سے مزاحمت اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتے ہیں۔

ہر دوسرے دن اس طرح کا گوشت کھانے والوں کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے لہٰذا اس سےگریز ضروری ہے تاہم ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ آگ پر بھنا گوشت کھانے سے صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔

دوسری جانب ڈاکٹروںنے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ گوشت نہ کھائیں ورنہ بیمارہوسکتے ہیں اور قربانی کا گوشت ایک ہفتے سے زیادہ فریج میں نہ رکھیں۔

تازہ ترین