• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال :سیلاب سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع

طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ چترال کے علاقے اوسیاک میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

چترال کے علاقےاوسیاک میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابوں ریلوں سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں بھی متاثر ہوئیں جبکہ ٹیلی فون اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ این جی اوزمقامی لوگوں کی جانب سے متاثرہ لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور بستر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اوسیاک کے علاوہ سیلابی ریلوں سے جنجریت، جنجریت کو، اورسوم اور سوئیرکے علاقوں میں بھی سڑکیں متاثر ہوئیں جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔

تازہ ترین