• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے، کراچی، راولپنڈی، ملتان کے نئے کورکمانڈرز، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف

راولپنڈی(نمائندہ جنگ/اے پی پی)پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ، پاک فوج کے 6لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر فائیو کور تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر راو لپنڈ ی تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر فائیو کور مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو کور کمانڈر ٹو کور مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر 10 کور مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل چیف آف جنرل ا سٹاف تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر ٹو کور تھے۔

تازہ ترین