گوجرانوالہ میں دیور اور بھاوج نے مبینہ طور زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، شازیہ نامی خاتون طلاق لے کر شوہر کے چھوٹے بھائی ثاقب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس کے مطابق ببن سندھواں میں شازیہ نامی خاتون اور اس کے دیور ثاقب نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
خودکشی کرنے والی شازیہ کی شادی 3ماہ قبل فیصل سے ہوئی تھی، شازیہ شوہر سے طلاق لے کر اس کے چھوٹے بھائی ثاقب سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو شازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
شازیہ کی موت کا سن کر ثاقب نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کا کہناہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ خودکشی کے واقعات ہی تھے یا ان دونوں کو قتل کیا گیا۔