• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے باہر کھلی فضا میں وقت گزارنا دماغی و جسمانی دونوں طرح کی صحت کے لیے بہتر ہے، تاہم حال ہی میں ماہرین نے روزانہ ساحل سمندر پر کچھ وقت گزارنے کے حیران کن فوائد بتائے ہیں۔ماہرین کے مطابق ساحل سمندر پر وقت گزارنا دماغ کو نہایت پرسکون کردیتا ہے جسے ماہرین بلیو اسپیس کا نام دیتے ہیں۔ان کے مطابق سمندر کی لہروں کی آواز، پانی اور ریت کی خوشبو دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق پانی ذہنی دباؤ کم کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔ ساحل سمندر پر جا کر چاہے آپ تیراکی کریں یا صرف پانی میں اپنے پاؤں ڈبوئیں، سمندر کا پانی ذہنی دباؤ کو حیران کن حد تک کم کردیتا ہے۔ایک اور تحقیق کے مطابق ساحل سمندر پر جانا آپ کے دماغ پر چھائی دھند اور غبار کو کم کرسکتا ہے اور آپ کا دماغ تازہ دم ہو کر نئے سرے سے کام کرنے لگتا ہے۔ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ کوئی نیا اور تخلیقی کام کرنا چاہ رہے ہیں تو سمندر پر جانا آپ کے کام کی شروعات کو آسان بنا سکتا ہے۔مجموعی طور پر ساحل سمندر کی سیر آپ کو اندرونی طور پر پرسکون کرتی ہے جس سے آپ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔

یہ سب فوائد حاصل کرنے کیلئے اگر آپ کو ساحل سمندر پر ہٹ تعمیر کرنا ہوتویہ آپ کیلئے سود مند ہوگا اور آپ وہاں رات میںبھی قیام کرکے زیادہ سے زیادہ خوشگوار وقت گزار سکتےہیں ۔

ہٹ کی تعمیر

سب سے پہلے زمین کےایک ٹکڑے یعنی پلاٹ کی ضرورت ہوگی اور اس کےساتھ ہٹ تعمیر کرنے کی منظوری بھی درکار ہوگی۔ عام طور پر ہٹ زیادہ بڑے نہیں ہوتے کیونکہ وہا ں رہائش طویل عرصے کی نہیں ہوتی ۔ اسی لئے لوگ ہٹ تعمیر کرکے چھوڑ دیتے ہیں اور پھر وہاں آنے والی فیملیز کو کرائے پر دیتے ہیں۔

عام طورپ ایک سنگل ہٹ 4X3میٹر کا ہوتاہے۔ اور اس کی چھت ایک میٹر باہر نکلی ہوتی ہے۔تعمیر کیلئے لکڑی، سیمنٹ، بجری ، گارہ ، دیگر اوزار اور مزدوروں کی ضرورت پڑتی ہے۔  3X3میٹر کمرے اور ایک میٹر کی بالکونی کے حساب سے اتنی گہرائی میں بنیادیںکھودی جائیں کہ وہ تیز ہوا میں بھی ہٹ کو سہار سکے۔

اب آپ کو چھ عدد پول گاڑنے کی ضرورت ہوگی۔جونرم لکڑی کے بنے ہوں اور تین میٹر اند ران کو دھنسا دیں۔ اس کے بعد ان پر بیم ڈال کر انہیں باند ھ دیں اور یہی طریقہ فرش پر بھی اختیار کریں۔ چھت اور فرش کا لیول برا بر کرکے اسے اور مضبوط کردیں۔ ویسے تو ہٹ کا رخ ساحل سمند کی طر ف ہی ہوتاہے لیکن کوشش کریں کہ سورج کے نکلتے اور ڈوبتے وقت اس کی شعاعیں اندر نہ آئیں کیونکہ سورج کی روشنی میںآپ ہٹ سے باہر نکل کر بیچ کائوچ پر بھی وقت گزارسکتے ہیں ۔ ان بیمز کے درمیاج جتنا فاصلہ ہے اسی تناسب سے لکڑی کے فریم تین اطراف میں ٹھونک دیں۔ اگر لکڑی کے تختے چھوٹے ہیں تو آپ بیمز کےساتھ کراس میں  بیم ٹھوک کر جال بنالیں اور لکڑی کے اس جال پرلکڑی کے فریمز ٹھونک دیں۔ کھڑکی او رروشن دان کی جگہ چھوڑ دیں ۔سامنے کا حصہ اگر ڈھلان پر ختم ہورہاہے تو لکڑی کاہی چند اسٹیپس کا زینہ بنا سکتے ہیں۔

ہٹ کیلئے بجلی کا انتظام بھی آپ کی جانب سے متعلقہ ادارے کودرخواست پر کیا جائے گااور قریبی ہٹ سے تار کھینچ کر آپ کے ہٹ تک بجلی پہنچادی جائے گی۔ یا پھر آپ کو گیس لائٹس اور سلینڈرزپر گزارا کرنا ہوگا۔ پورے ہٹ کیلئے 40 واٹ کا بلب کافی ہوگا۔ اس کے اندر ایک کائوچ، یا روکنگ چیئر ڈال دیں۔ یا ایک موزے نیٹ لٹکا دیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہٹ بڑا یعنی دو کمروں ،ایک دالان ، کچن ایریااور واش روم پر مشتمل ہوتو پھر آپ کو ماہر تعمیرات کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی۔ جو کم سے کم لاگت میں ایک عمدہ سا ہٹ تعمیر کرسکتا ہواور اس میں وہ تمام سہولیات بھی ہوںگی جو آپ اپنے گھر میں استعمال کرتےہیں۔ 

تازہ ترین