• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر صوبائی سیکریٹری صحت کی سرزنش کر دی

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے کے معاملہ پر سیکرٹری صحت پنجاب کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں کہا کہ عدالت براہ راست احکامات صادر کرتی ہے، سفارش نہیں کرتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جس نے یہ کہاکہ میں نے کوئی سفارش کی ہے وہ سامنے آئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرسیکرٹری سروسز کو فوری طور پر عدالت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت سے استفسار کیا کہ لوگوں کا حق مار کر بیٹھے رہتے ہیں انکو انکا حق کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز کا معاملہ آپکو بھجوایا تھا فائل کیوں دبا رکھی ہے؟شہریوں کی فائلیں دبائے رکھتے ہیں انہیں پھر یہاں آنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین