• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کی مینجمنٹ ہماری ترجیح ہو نی چاہئے،کمشنر ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیا نی نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں مستقبل کی منصوبہ بندی کو پیش نظر رکھ کر ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ فلٹر کلینک سسٹم کو فنکشنل کیا جائے ۔ ہماری کوشش ہو نی چاہئے کہ ہسپتالوں میں رش نہ ہو اور آنیوالے ہر مریض کو مکمل طبی سہولیات میسر ہو ں۔یہ بات انھوں نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اور زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق بخاری ، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے قائم مقام انچارج ڈاکٹر علی عمران زیدی ، ایم ایس گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نبیل سلیم ، ڈاکٹر ولی محمد مجاہد ، محمد ارفع حسن ، محمد عمران اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جود تھے ۔کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیا نی نے کہا کہ مریضوں کی مینجمنٹ ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ،ایسا منظم سسٹم ہو کہ مریض ہسپتال آئے اور اسے کہیں اور نہ جا نا پڑے، تما م سہولیات ایک جگہ ہی اسے میسر ہوں ۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے دوران وہ فلٹرو کنسلٹنٹ کلینک ، ایمر جنسی ڈائیلیسزیو نٹ ، نیگٹو اور سی پازیٹو روم،نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ گئے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی عمران زیدی نے انہیں بریفنگ دی۔بعد ازاں کمشنر ملتان ڈویژن نے ایم آئی کے ڈی سے ملحقہ 268 بیڈ پر مشتمل زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کا معائنہ بھی کیا ۔
تازہ ترین