• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین میں شوگر مل پر ایف آئی اے اور نیب کا چھاپہ

بدین کے علاقے کھوسکی میں ایف آئی اے اور نیب کا رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ شوگر ملز پر چھاپہ، ملز کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اہلکار نیب عملے کے ہمراہ 2 گاڑیوں میں سوار ہو کر کھوسکی ٹاؤن کی شوگر ملز پہنچے ان کے ساتھ رینجرز کی نفری بھی 7 گاڑیوں میں موجود تھیں۔

اس موقع پر اہلکاروں نے شوگر مل کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے ، پولیس ذرائع کے مطابق سندھ بینک کا عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق مل کے ریکارڈ روم کے گرد بھی اہلکار تعینات رہے اور اس کی چھان بین بھی کی گئی ۔

تازہ ترین