کوئٹہ(پ ر)ملیزئی قومی جرگہ نے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی سے ملاقات کی اور جرگہ کے چیئرمین سردار محمود خان ملیزئی اچکزئی، صدر ڈاکٹر عصمت اللہ ملیزئی اچکزئی، سینئر نائب صدر حسام الدین خان ملیزئی اچکزئی، اطلاعات سیکرٹری عصمت اللہ خان ملیزئی اچکزئی،حاجی سیف اللہ خان ملیزئی اچکزئی ،حبیب اللہ ملیزئی اچکزئی ،منان خان ملیزئی اچکزئی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی سے جرگے کے حوالے سے بات چیت میں کہا کہ ہمارا جرگہ نوجوان قیادت اور خدمات کیلئے بنا ہے اور قومی جرگہ غیر سیاسی جرگہ ہے جس سے قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی صوبائی وزیر نے کہا کہ چمن کے ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا ہے اور چمن شہرکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور میں خوش ہوں کہ علاقے میں سوشل خدمات کی سوچ رکھنے والے افراد کو داد دی جائے ملیزئی قومی جرگہ نے صوبائی وزیر حامد اچکزئی کو بعض جرگے کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیاکہ ہمارے نوجوان بے روزگار رہیں ان بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے تاکہ ان نوجوانوں کے ہر گھر میں خوشی آسکے دوسرا ہمارا ملیزئی جرگے کا سوشل شاخ ہے جو ملیزئی نیشنل ہیلتھ فائونڈیشن ہے جو ہمیں ایک ایمبولینس اور ایک بی ایچ یو کی ضرورت ہے جو غریب مریضوں کو چمن سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے چمن آسانی سے لے جایا جاسکے اور بی ایچ یو میں میل ڈاکٹر اور رات کوفیمیل ڈاکٹر خدمات سرانجام دے گا چمن ہم سب کا شہر ہے اس کی ترقی سب کی ترقی ہے ہم تمام علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر چمن شہر کے عوام کیلئے کام کریں گے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ملیزئی قومی جرگہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ملاقات کیلئے آئے اور ملیزئی قومی جرگہ نے بھی ڈاکٹر حامد اچکزئی کا طے دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اچھا وقت دے کر غور سے سنا اور ہر تعاون کا یقین دلایا۔