• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف فراہم کیا جائے،سندھ کے شہری کی چیف جسٹس سے اپیل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) محراب پور سندھ کے رہائشی محمد شریف نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور سندھ حکومت سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور جھوٹے مقدمات و سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔محمد شریف کے مطابق انکی بیٹی اٹھارہ سالہ شازیہ پروین کی شادی 27مارچ 2018کو میرے بھانجے علام اصغر کے ساتھ صادق آباد پنجاب میں ہوئی تھی مگر سیم سجاد نامی شخص نے میری بیٹی کے ساتھ 24دسمبر 2017کا ایک جعلی نکاح نامہ بنوایا اور میرے بھائیوں سمیت دیگر رشتہ داروں کیخلاف تھانہ گمبٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا ۔سول کورٹ نے بچی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ہمیں بے گناہ قراردیتے ہوئے مقدمہ جھوٹا قرار دیدیا۔ بعدازاں مخالفین نے سکھر میں فیملی کورٹ سے رابطہ کیا وہاں بھی انہیں مایوسی ہوئی، اس دوران جعلی نکاح نامہ میں غلام عباس نامی شخص کے دستخط تھے جس نے باقاعدہ عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ مجھے وسیم سجاد کے ساتھ ہوئے نکاح بارے کوئی علم نہیں اور نکاح نامہ پر ہوئے دستخط بھی میرے نہیں ہیں جس کے بعد مخالفین گواہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، محمد شریف نے بتایا کہ وسیم سجاد وغیرہ کو پولیس کے ایک مقامی ٹائوٹ کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے اب ہمارے خلاف دوسرے تھانہ میں اندراج مقدمہ درج کی درخواست دے دی گئی ہے لہذا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین