• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشادِ ربّانی ہے:

٭اے محمّدﷺ! اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دیں کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے گھونگھٹ ڈال لیا کریں، یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے، تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں(سورۃ الاحزاب)۔

ارشاداتِ نبویﷺ ہیں:

٭حیا کی صفت صرف بہتری لاتی ہے۔

٭جب بھی فحش کسی چیز میں ہوتا ہے، وہ اُسے عیب دار کردیتا ہے اور جس چیز میں حیا ہوتی ہے، وہ اُسے زینت بخشتی ہے۔

٭حیا ایمان کی ایک شاخ ہے(یا ایمان کا پھل ہے)اور ایمان، جنّت میں لے جائے گا،جب کہ بے حیائی و بے شرمی، بدکاری میں سے ہےاور بدی، آگ(دوزخ) میں لے جانے والی ہے۔

٭شرم و حیا اور بُری باتوں پر خاموش رہنا، ایمان کی شاخیںاور بے ہودہ، فضول گفتگو کرنا، نفاق کی شاخیں ہیں۔

٭گزشتہ پیغمبروں کا ایک یادگار مقولہ ہے کہ اگر تُو نہیں شرماتا، تو پھرجو چاہے کر۔

(نادیہ علی، لاہور)

تازہ ترین
تازہ ترین