• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ،نیوزی لینڈکیخلاف کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے شیڈول کا تاخیر سے اعلان کر دیاگیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےتاخیر کا جواز بورڈ سربراہ کی تبدیلی اور ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو قرار دیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہو گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی ۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبرکو دبئی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابو ظبی میں ہو گا۔اسی طرح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24،26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3دسمبر سے ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز7، 9 اور 11 نومبر کو ہو ں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر ،2 نومبراور4 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے شیڈول میں تاخیر پر کیوی میڈیا میں سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹی20 سیریز کھیلنے کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔

تازہ ترین