• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی بطوراپوزیشن لیڈر تقرری اور جعلی دستخطوں کا معاملہ

حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تقرری کا معاملہ جعلی دستخطوں کے باعث الجھ گیا ۔

جعلی دستخطوں کے معاملے پر نوید اسلم اور محمد ارشد نے خط اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کردیا ہے جس میں دستخطوں کی درستی کےلئے کہا گیا ہے جبکہ خاتون ایم پی اے راحت افزا نے اپنے دستخط دوبارہ کردئیے ہیں۔

معاملہ سامنے آنے پر ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر اور میاں مرغوب اسمبلی پہنچ گئے اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی نے حمزہ شہباز کے کاغذات اپوزیشن لیڈر کے طور پر جمع کرائے تھےلیکن ان کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں پر سوال اٹھا دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو ہر حال میں اپوزیشن لیڈر بنانا پڑے گا ۔

تازہ ترین