• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی :انسانی اسمگلنگ کے شبے میں بھارتی شہری گرفتار

جرمن حکام نے21 سالہ بھارتی شہری کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے ۔

اس بھارتی شہری پر الزام ہے کہ اس نے یورپ پہنچنے کے خواہشمند اپنے بعض ہم وطنوں میں جعلی یونانی ویزے تقسیم کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایسے 6 بھارتی شہریوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے، جنہیں جرمنی پہنچایا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار تمام افراد کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،یہ گرفتاری پولیس کے کئی چھاپوں کے بعد کی گئیں ہیں۔

جرمن پولیس ان چھاپوں میں انسانی اسمگلروں کو ہدف بنائے ہوئے تھی، نصف درجن چھاپے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف شہروں میں مارے گئے۔

تازہ ترین