پیپلز پار ٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اعتزازاحسن کا نام سب سےپہلے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پیش کیاہے۔
اپنے ایک بیان میںخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قائد ایوان کےالیکشن کےدن فواداسمبلی ایوان میں راجہ پرویز اشرف اورمجھ سےملےتھے، فوادچوہدری نےمشترکہ،غیرمتنازع اورصدرکےشایان امیدوارلانےکی تجویزدی تھی۔
خورشیدشاہ نے فوادچوہدری سےہونے والی گفتگوکا احوال بیان کرتے ہوئے بتایاکہ بہت اچھی تجویزہےآپ بتائیں کس کونامزدکیا جائے،آپ کسی سیاستدان کا نام تجویزکریں ہم بات کرلیتےہیں تو فوادچوہدری نےثانیہ نشتراورمیں نےآصف زرداری کانام دیامگراتفاق نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ فوادچوہدری نےکہاکہ اعتزازاحسن کا نام بہتررہےگاجس کے بعدمیں نے راجا پرویزاشرف کوگواہ بنایا اوراپنی پارٹیوں کوراضی کرنےپراتفاق کیالیکن پھر پیپلزپارٹی انتظار کرتی رہی فواد چوہدری واپس نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نےمجھےصدارتی امیدوارکی پیشکش کی لیکن میں نےاعتزازکا نام دیا،آصف زرداری،میری اوراعتزاز احسن کی ہونے والی ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی ۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس ملاقات میں اعتزازنےکہا ایک شرط پرامیدواربننےکوتیارہوں نہ کاغذواپس لوں گا نہ دستبردارہوں گا،جس پر زرداری نےگرمجوشی سےان سے ہاتھ ملایا اورکہا ڈن یہ آصف زرداری کاآپ سے وعدہ ہے۔