• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، پاکستان کو ہاکی سیمی فائنل میں آج جاپانی چیلنج درپیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طلائی تمغے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔فائنل میں جانے کے لئے پاکستان کو جمعرات کو جاپان کو شکست دینا ہوگی۔ پاکستانی ٹیم فیورٹ اور زبردست فارم میں ہے لیکن اس کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہفتے کو ایک اور فیورٹ بھارت کا میچ ملائشیا سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پندرہ ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ جاپان 1966اور1970میں ایشین گیمز میں طلائی کا تمغہ جیت چکی ہے۔ پاکستان کا شمار ایشیا کی صف اول کی ٹیموں میں ہوتا ہے جس نے ان گیمز میں سونے کے آٹھ، چاندی کے تین اورکانسی کے تین میڈلز جیتے ہیں۔ گیمز میں پاکستان اور جاپان کے درمیان پندرہ میچ ہوئے ہیں۔پاکستان نے بارہ میچ جیتے ہیں تین میچ ڈرا رہے۔1982 میں نئی دہلی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو بارہ ایک سے شکست دی تھی پھر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو سات ایک کے ریکارڈ مارجن سے شکست دی تھی۔ لیکن حالیہ سالوں میں جاپان کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بہتر ہے ۔2017کے ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا میچ دو دو گول سے ڈرا رہا۔نومبر2017میں آسٹریلیا کے فیسٹول ٹورنامنٹ میں جاپان نے پاکستان وک دو میچوں میں شکست دی تھی۔اس سال عمان میں پاکستان نے جاپان کو لیگ میچ میں دو ا یک سے شکست دی لیکن فائنل میں جاپان نے پاکستانی ٹیم کوتین دو سے آئوٹ کلاس کردیا۔دونوں ملکوں کے درمیان آخری پانچ میچوں میں جاپان تین میں فاتح رہا۔ایک میچ پاکستان نے جیتا جبکہ ایک میچ ڈرا ہا۔رولینٹ اولٹمنز کے کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پاکستان نےحالیہ ایشین گیمز میں پاکستان نے45 گول کئے ہیں اور اس کے خلاف صرف ایک گول بنا ہے۔ پاکستانی ٹیم ان مقابلوں میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور منگل کی شام ہونے والے اس میچ کے نتیجے سے قطع نظر پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی۔ ایشیائی کھیلوں میں پاکستانی دستہ تاحال سونے یا چاندی کے تمغے سے تو محروم ہے تاہم اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ پاکستان کے لیے کانسی کا تیسرا تمغہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیر کو جیولین تھرو کے مقابلے میں حاصل کیا۔ ارشد نے 80.75 میٹر دور نیزہ پھینک کر اس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراٹے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نرگس نے 68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری کے مقابلوں میں تمغہ حاصل کیا۔ ایشین گیمز کے ہینڈ بال مقابلوں میں بدھ کو پاکستان نے ملائشیا کو 24کے مقابلے میں47گول سے شکست دی۔ باکسنگ کے56کلوگرام میں کیٹیگری فائٹ میں چین کے باکسرشوہوشیانگ نے ٹیکنیکل بنیاد پرپاکستان کے نقیب اللہ کو شکست دیدی۔پہلے رائونڈ کے 30 ویں سیکنڈ میں نقیب اللہ نے زوردار پنچ سے مخالف باکسر کوزخمی کردیا ۔ فائٹ روک دی گئی اورمیڈیکل ٹیم نے چین کے باکسرکو فائٹ کیلیے ان فٹ قراردے دیا۔ آئباقوانین کے تحت زخمی ہونے کے باعث فائٹ ختم ہونے کی صورت میں اس وقت جس باکسر کے پوائنٹس زیادہ ہوں گے اسے فاتح قراردیاجائے گا۔ دریں اثنا میڈل ٹیبل پر 2019 تمغوں کے ساتھ چین کی برتری برقرار ہے، اس نے سونے کے تمغوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے تعداد 102 کرلی ہے۔ جاپان 52گولڈ، 47سلور اور 63 برانز اور مجموعی طور پر 162 تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی کوریا 129میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر قابض ہے۔ اس نے سونے کے 37، چاندی کے 42 اور کانسی کے 50 تمغے حاصل کیے ہیں۔ 

تازہ ترین