اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آرآئی یو جے) اور نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سے معذرت کرتے ہوئے نقصان کا ازلہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی، آر آئی جے نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔ آر آئی یو جےنے لال حویلی کے سامنے خاتون کو دھکے مارنے کی ویڈیو فوٹیج بناتے ہوئے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین عاقب جاوید سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے محافطوں نے ناروا سلوک کرتے ہوئے اْن کا موبائل فون چھین کر توڑ دیا تھا جس پر آر آئی یو جے نے اس واقعہ پر شیخ رشید کو معافی مانگنے و نقصان کا ازلہ کرنے کیلئے 48گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ صدر آر آئی یوجے مبارک زیب خان کی سربراہی میں ایک وفد نے شیخ رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اس افسوسناک واقعہ پر آر آئی یو جے نے گہری تشویش کا اظہار کیا جس پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے معذرت کرلی اوروعدہ کیا کہ وہ کیمرہ مین کے نقصان کی تلافی کریں گے۔