• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتایاجائے حکومتوں نے آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ملکی آبادی میں خوفناک اضافہ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں صوبوں نے بہبود آبادی کا بجٹ کم کر دیا، بتایاجائے حکومتوں نے آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں، آبادی میں اضافہ ایک بم ہے،وسائل کم اور آبادی بڑھتی جارہی ہے اس سے پانی کی قلت کے مسائل بھی پیدا ہونگے ، اس ناسور سے نمٹنا ماہرین کا کام ہے ، حکومتوں نے آبادی میں اضافہ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں ؟دنیا نے آبادی میں اضافہ کے چیلنج سے کیسے نمٹا ہے؟ صوبائی حکومتوں نے بہبود آبادی کیلئے بجٹ مزید کم کر دیا ہے، جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے ہیں صوبائی حکومت نے بہبود آباد سے متعلق ملازمین کو تربیت دینا بھی چھوڑ دی ہے ،بنگلہ دیش، ایران میں آبادی کے کنٹرول کی سٹڈی کامیاب ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو ڈی جی پاپولیشن عبدالغفار پیش ہوئے چیف جسٹس نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیاہمیں بتا ئیں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کیا قلیل المدتی اقدامات ہوسکتے ہیں، انہوں نے موقف اختیار کیا تعلیم کی شرح بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاپولیشن کنٹرول کے معاملہ پروفاقی سطح پر کوئی بحث نہیں کی جاتی،چیف جسٹس نے کہا پاپولیشن کنٹرول کرنے کے محکموں کا سارا بجٹ توتنخواہوں پر خرچ ہو جاتا ہے۔
تازہ ترین