• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں دو افراد قتل،32سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو مقصود احمد نے بتایامیں اپنی زمین واقع کولیاں پڑ نزد اقراء سٹی میں اپنے ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا جب کہ صداقت حسین جومیرا سالا ہے محمد امین ،منصبدار بھی کھڑے تھے ،کہ اتنے میں میاں ارشد کے کارندے گجر خان ،حسنین ، گلزار، حماد اور 2 نامعلوم ملزم آگئے اور فائرنگ شروع کر دی اور کہا کہ ہمیں سوسائٹی کے مالک میاں ارشد نے کہا ہے کہ ہر صورت میں ٹریکٹر بندکراؤ گجر خان نے رپیٹر 12بو ر سے فائر کیا جو مجھے دائیں کندھے پر لگا گلزار نے 222سے فائر کیا جو صداقت کو دائیں ران پر لگا ۔حسنین نے کلاشنکوف کے بٹ صداقت کو مارے جو اس کو ماتھے اور آنکھ پر لگے ۔گجر خان نے حسنین سے کلاشنکوف لے کر اور اپنی رپیٹر اس کو دے کر فائرصداقت حسین پر کیا جو اس کو لگا اور وہ گر گیا جبکہ باقی لوگ بھی فائر نگ کرتے رہے صداقت حسین کے گر نے پر یہ لوگ اسلحہ لہرا تے ہو ئے فرا ر ہو گئے۔ منصدار اورمحمد امین مجھے اور صداقت حسین کو بے نظیربھٹوہسپتال لارہے تھے کہ صداقت حسین راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا تےہو ئے جاں بحق ہو گیا۔تھانہ چونترہ کو قدرت بی بی نے بتایا کہ میرا بھائی ضمیر حسین اپنے بال بچوں کے ہمراہ رنوترہ میں رہا ئش پذیر ہے اور گھر میں مال مویشی رکھے ہو ئے ہیں اسے کسی نے قتل کردیا۔ میری بھابھی یاسمین نے بتایا کہ ضمیر حسین کو جگا نے کے لیے جھنجھوڑا تو اسکے کان سے خون میرے ہا تھ کے ساتھ لگا، میں نے غور سے دیکھا تووہ مردہ حالت میں چار پا ئی پرپڑا ہو ا تھا اور اس کے دائیں کان سے خون بہہ رہا تھا ۔ مدعیہ نے پولیس کو بتایاکہ میرے بھائی کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ ادھرتھانہ صادق آبادکے علاقہ نیوشکریال میں 32سالہ نوجوان پراسرارطورپرجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق عطاءاللہ نے بتایاکہ اس کابھائی رحمان اللہ صبح گھرسے گاڑی لے کرگیابعدازاں وہ واپس آگیاکچھ دیربعداس کی طبیعت خراب ہوگئی اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اسے ہسپتال لے جایاگیاجہاں وہ دم توڑگیا۔پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدمیت ورثاکے حوالے کردی ۔پولیس کاکہناہے کہ مرنے والے کے جسم سے اجزاءکے نمونے لے کرلیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے ہیں۔ رپورٹ آنے پرموت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔
تازہ ترین