• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں کار ریس سے قبل پریکٹس کے دوران خطرناک حادثہ


عام طور پر فلموں میں گاڑیوں کو ہوا میں اچھلتے ہوئے اور گر کر تباہ ہوتے ہوئے تو سب ہی نے دیکھا ہوگیا لیکن جناب یہ کسی ایکشن فلم کے مناظر نہیں بلکہ حقیقی حادثہ ہے۔

اٹلی میں منعقد کی جانے والی فارمولا ون کار ریس سے قبل پریکٹس کے دوران سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور مارکس ایرکسن کی فارمولا ون کار کو حادثہ پیش آیا۔

اس خطرناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار27سالہ مارکس بحفاظت باہر نکل آیا۔

تازہ ترین