• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور شاعر احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے


اعلی پائے کے مصنف ومکالمہ نویس اور نغمہ نگار کی 16 ویں برسی 2ستمبر کو منائی جا رہی ہے۔

12نومبر 1923کو امرتسر میں پیدا ہونے والے احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھا جنہیں بیک وقت ارد و اور پنجابی پر دسترس حاصل تھی۔

انھوں نے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز پنجابی فلم بیلی سے کیا جو تقسیم کے وقت ہونے والے فسادات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔ پنجابی ادب میں ان کا سب سے بڑا کارنامہ انکی نظموں کا مجموعہ ترنجن ہے جو انیس سو باون میں شائع ہوا۔

اس مجموعے میں تقسیم ہند کے وقت ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں خواتین کے ساتھ زیادتیوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا۔

احمدراہی کے معروف نغمات میں سن ونجلی دی مٹھڑی تان وے، نیناں والڑیاتوں ایہہ گل بھلیں ناں، میری زلفاں دی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاں ڈھولنا، تم توکہتے تھے کہ بہار آئے گی تولوٹ آؤں گا اور دیگرشامل ہیں۔

احمدراہی نے فلم پاکیزہ، ہیررانجھا، مرزاجٹ، باجی سمیت سینکڑوں فلموں کے گانے لکھے۔

یہ شاعر، نغمہ نگار، رائٹر دو ستمبر 2002ء میں لاہور میں وفات پا گیا۔

تازہ ترین