• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا میانوالی سے ٹرین چلانے کا اعلان سامنے آگیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی سے ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

شیخ رشید نے ترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاںانہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے میانوالی کے لیے ٹرین چلانےکا اعلان کیااور ترنول اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے آبائی شہر سے ٹرین میانوالی ایکسپریس کے نام سے چلائی جائے گی جو راولپنڈی سے میانوالی کے درمیان چلے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹرین14 ستمبر سے شروع ہوگی جو صبح 7 بجےراولپنڈی سے میانوالی کے لیے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچے گی اور پھر دن 2 بجے یہ ٹرین دوبارہ میانوالی سے راولپنڈی کے لیےروانہ ہوگی۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔

تازہ ترین