• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پانچ ہزار پودے لگائے گئے، دو ہزار شہریوں میں تقسیم

راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے )وفاقی حکومت کی ہدایت پر گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ڈویژنل انتظامیہ اور پی ایچ اے راولپنڈی کے اشتراک سے اتوار کے روز شجرکاری مہم کا اہتمام کیاگیا ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے بتایا کہ تقریب کاانعقادکرال چوک ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد پرکیا گیا ، اس حوالے سے پی ایچ اے کے تمام سٹاف کی اتوار کو چھٹی منسوخ کر دی گئی تھی جس کے باعث تمام عملہ موقع پر موجود رہا ،پودے لگانے کیلئے تمام گڑھے پی ایچ اے کے عملہ نے تیار کئے ،انہوں نے بتایا کہ کرال چوک ایکسپریس وے پر پانچ ہزار پودے لگائے گئے جبکہ دو ہزار پودے شہریوں کو اپنے گھروں میں لگانے کیلئے بھی فراہم کئے گئے، گھروں میں پودے فراہم کرنے کیلئے ایئرپورٹ روڈ اور نوازشریف پارک میں دو پوائنٹ بنائے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین