آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لاہور میں پنجاب سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورمیں بنائے گئےمنصوبوں کی تعریف بھی کی ۔

اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہاں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔

سوئنگ کے سلطان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبسیڈربنیں گے ، منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے یہ ملک کا بہترین منصوبہ ہے ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور عملے کومبارکباد دیتا ہوں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں