• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر احمد ہاشمی جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ،سید منور حسن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کہا ہےکہ مظفر احمد ہاشمی جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ وہ ساری زندگی اسلامی تحریک سے وابستہ رہے اور آخر ی وقت تک تحریکی سر گرمیوں میں مصروف رہے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر تے رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کراچی کے سابق نائب امیر مظفر احمد ہاشمی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس سے صدارتی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء پروفیسر این ڈی خان ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ، کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ، نصرت مرزا ، پروفیسر ہارون الرشید ، سرور جاوید ، پروفیسر سعید عثمانی ، سندھ اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر عبد الباری جیلانی ، نعیم اختر یوسف ، ڈاکٹر عالیہ امام ، زوہیب طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریفرنس میں قائم مقام قونصل جنرل ایران محمد ناصر کمان قد اور ڈپٹی قونصل جنرل افغانستان حمید اللہ ترن سمیت علم و ادب ، سیاست و صحافت ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔
تازہ ترین