• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہ کریں ،رضا ربانی کا مشورہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز کیا ہے کہ وہ اپنے منصب کے پیشِ نظر امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہ کریں۔ اس سے پہلے بھی وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو سفارتی آداب اور قواعد وضوابط کے زمرے میں نہیں آتی تھی اور اب اگر وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تو یہ صریحاً پروٹوکول کے خلاف ہوگی۔ پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے،امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کیخلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانس کرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانس کرپٹ کو پبلک کرنا دبائو ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ سے کوئی امداد نہیں لے رہا بلکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا۔
تازہ ترین