• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جو سب کو دیکتھی ہیں، اُن کا دھیان رکھنا تو لازم ٹھہرا

شاہین ولی شاد

میک اپ کی بات کی جائے، تو ہر دَور میں آنکھوں کے میک اپ کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔تاہم، انداز ضرور بدلتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے کبھی صرف سرمے، کاجل کا استعمال عام تھا، پھر آئی لائنر کے ذریعے آنکھوں کو نمایاں کیا جانے لگا۔بعد ازاں، بے شمار آلاتِ آرایشِ چشم و ابرو متعارف ہوتے چلے گئے اور بلاشبہ یہ سب آلاتِ حُسنِ گری آنکھوں کو حسین تر بناتے ہیں، لیکن اس بات کا بھی خاص دھیان رکھا جائے کہ آئیز میک اپ کا سامان زیادہ پُرانا نہ ہو۔ آرایشِ حُسن کے ماہرین کے مطابق آئیز میک اپ کم از کم ایک برس تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس بات کا بھی دھیان رہے کہ ہمیشہ میک اپ کی معیاری اشیاء ہی خریدیں، جب کہ کسی اور کا استعمال شدہ سامان، جیسے شیڈز وغیرہ اپنی آنکھوں پر باکل ٹرائی نہ کریں کہ اس سے آنکھوں کی مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔اگر آپ کی آنکھیں سُرخی مائل یا کسی انفیکشن کا جلد شکار ہوجاتی ہیں، تو ہر چھے ماہ بعد کاسمیٹکس تبدیل کرلیں۔ مسکارا لیکوئیڈ ہوتا ہے، تو اس میں جراثیم آسانی سے پنپ سکتے ہیں، لہٰذا زیادہ پُرانا اور کسی دوسرے کا مسکارا ہرگز استعمال نہ کریں۔

اور ہاں، یاد رہے،جو کاسمیٹک آپ 25برس کی عُمر میں استعمال کرتی تھیں، وہ35برس کی عُمر میں آپ کی جِلد کے لیےنقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے نہیں کہ آپ کی جِلد زیادہ حسّاس ہوگئی ہے، بلکہ عُمر کے ساتھ ساتھ جِلد خشک ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کی آنکھیں سُرخ ہوں یا ان میں خارش ہو، تو چند دِنوں کے لیے آئیز برش استعمال نہ کریں اور اگر ضروری ہو، تو انگلیوں کی پوروں کی مدد سے شیڈز لگائیں۔ ایپلی کیٹر بھی سال میں دو بارلازمی تبدیل کریں کہ بعض اوقات یہ ہی الرجی کا باعث بن جاتا ہے۔ نیز، آنکھوں کو قدرتی طور پر تروتازہ رکھنے کے لیے روزانہ سونے سے قبل چند قطرے عرقِ گلاب ڈال لیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین