• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس ، زرداری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

بینکنگ کورٹ کراچی نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی جبکہ ملزم حسین لوائی کی جانب سے جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے عبوری ضمانت پر رہا ملزمان کی ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرلی۔

ملزم عبد الغنی مجید کی جانب سے کیس کے عبوری چالان کوبھی چیلنج کیا گیا ہے، انہوں نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ کیس کا عبوری چالان جمع کرانے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

ایف آئی اے کی غیر قانونی کاروائی کے باعث انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہذا کیس کاعبوری چالان کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب عدالت نے ملزم حسین لوائی کی جانب سے بی کلاس فراہمی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت عدالت کے استفسار پرحسین لوائی کے وکیل نے کا کہناتھا کہ ان کے موکل شدید علیل اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں ۔

ملزم انور مجید اور غنی مجید بھی اسپتال میں زیر علاج ہےجس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کو کس نے اسپتال میں داخل کرنے کی اجازت دی ؟ ٹرائل کورٹ کو بغیر آگاہ کیے ملزمان کو اسپتال منتقل کردیاجاتاہے۔

تازہ ترین