• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے، جاوید ہاشمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جیو کے مارننگ شو ’’جیوپاکستان‘‘ میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی صدارتی امیدوار پر اتفاق نہ ہونے کی ذمے داری ن لیگ پر عائد ہوتی ہے۔ہم پر انگلی اٹھانے سے پہلے ن لیگ اپنی جانب اٹھنے والی انگلیوں کو دیکھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو منانے کی بارہاکوششیں کیں ،ہم لیگی قیادت سے جاتی امرا میں ملاقاتیں بھی کرتے رہے یہاں تک کہ صدارتی انتخاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی نوازشریف سے بھی ملاقات کیلئے تیارتھی اس لئے مولانافضل الرحمان کو ثالثی بنایا لیکن ہماری لاکھ کوششوں کے باوجود( ن) لیگ اپنے موٴقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوئی ۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ وہ صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہیں ہمیں 100دن تک انتظار کرناچاہئے اگر 3ماہ بعد حکومت صوبے کے معاملے پر پیش رفت نہ کرے تو جنوبی پنجاب کے عوام حکمران جماعت کوان کے وعدے یاد دلائیگی قمرزمان کائرہ نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی پر مجبوریوں کا الزام لگانے والوں کے پاس آسان راستہ تھا کہ وہ اعتزازاحسن کو صدارتی امیدوارتسلیم کرکے ووٹ دے دیتے اور پیپلزپارٹی کی مجبوریاں ختم کردیتے اس طرح اپوزیشن کا اتحادبھی قائم رہتا ۔آصف زرداری اورمولانافضل الرحمان کے تعلقات کے حوالے سے سینئر پارٹی رکن کا کہنا تھا کہ ذاتی اور سیاسی تعلقات اپنی اپنی جگہ ہوتے ہیں ۔جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے جبکہ دونوں پارٹیاں ماضی میں ایک دوسرے کیخلاف انتخابات لڑتی رہی ہیں ۔اگرچہ سیاست میں راستے بند نہیں ہوتے مستقبل میں حالات وواقعات کو دیکھ کر فیصلے کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اے آرڈی اور ایم آرڈی جیسا اتحاد نہیں ہے اور نہ ہی حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایک نشان پر الیکشن لڑا ہے بلکہ اپوزیشن صرف دھاندلی کے نقطے پر متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی 35سال تک ایک دوسرے کی مخالف رہی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ (ن)لیگ کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔مستقبل میں حکومت کوکسی غلط اقدام سے روکنے کیلئے (ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ آوازاٹھائیں گے۔شہرقائد میں پانی کی عدم فراہمی پر رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سمندر کے پانی کوقابل استعمال بنا رہی ہے۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہوگی کہ مستقل میں جنوبی پنجاب میں صنعتی انقلاب کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ پنجابی فلموں کے نامور شاعروارث لدھیانوی کی بدھ کو 26ویں برسی منائی گئی ۔معروف نغمہ نگار کا اصل نام چوہدری محمد اسماعیل تھا ۔وارث لدھیانوی 11اپریل 1928کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے ۔

تازہ ترین