• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مداخلت سے متعلق خطوط پر راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز سےرپورٹ طلب کر لی، چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور( نمائندہ جنگ)چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر منتخب نمائندوں سے بہتر تعلقات رکھتے ہوئے قوائد و ضوابط کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں اوراگر سرکاری امور کی انجام دہی میں کو ئی مسئلہ درپیش ہے تو سینئرز سے رہنمائی لیں ۔سول سیکرٹریٹ میں ایڈ منسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت سے متعلق چکوال اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کے خطوط پرراولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کیلئے بھی افسران اسی جذبے اور محنت سے کام جاری رکھیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ضمنی انتخابات کی تیاری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دریں اثناء سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے محکمہ ماحولیات کی استعداد بڑھانے سے متعلق جامع منصوبہ تیار کر نے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیا تی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین