• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے گنجان آباد علاقوں میں سٹریٹ کرائم بے قابو، شہری لٹنے لگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے گنجان علاقوں سیٹلائٹ ٹائون ،صادق آباد، آفندی کالونی، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں میں راہزنی، موبائل چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ اس ضمن میں علاقہ مکینوں رفاقت اعوان، تنویر ظفر، صوفی حاجی افضل، اعجاز احمد، چوہدری طاہر، ملک امتیاز، ملک جاوید اور شیخ فیصل نے جنگ کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے موٹر سائیکل سواروں کا گروپ جو شکل وصورت سے افغانی اور پٹھان لگتے ہیں لوگوں کو سرراہ لوٹ رہے ہیں۔ رفاقت اعوان کے مطابق سروس روڈ صادق آباد پر واقع اپنی دکان صبح 10 بجے کھولی تواچانکدو ہیلمنٹ پہنے نوجوان لڑکے آگئے اوراسلحے کی نوک پرنقدی اور موبائل چھین کرفرارہوگئے ۔ اعجاز احمد کوکمرشل مارکیٹ سے سی بلاک سیٹلائٹ ٹائون جاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں نے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر وہ بھاگ گئے۔ تنویر ظفر نے بتایا کہ اسے موٹر سائیکل سواروں نے دو مرتبہ لوٹا ہے’ ان شہریوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں قائم ہوسٹلز اور بیٹھکیں ان جرائم پیشہ لڑکوں کی آماج گاہیں ہیں ۔ آئے روز راولپنڈی میں سٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل رہاہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی کہ وہ راولپنڈی میں بڑھتےہوئے جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
تازہ ترین