• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ڈیلر سمیت ددافرادقتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ددافرادکوقتل کردیاگیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں 35سالہ پراپرٹی ڈیلرکواغواکرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔چوکی حمیداں کے انچارج سب انسپکٹرافتخارنے بتایاکہ رستم خان ولدحق نوازسکنہ نوگزی تحصیل وضلع اسلام آبادکوبدھ کی رات اغواء کر لیا گیاتھاجس کی ایف آئی آرجمعرات کودرج کی گئی جس کے مطابق اسے علی شان عرف شانی گھرسےبلاکرلے گیااوراس کے بعدسے وہ لاپتہ تھا اوراس کاموبائل فون بھی بندمل رہاتھاجمعرات کی رات شاہ پورڈیم فتح جنگ کے قریب اس کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق اسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔پولیس نے رات گئے اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی۔ادھرتھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آبادمیں 42سالہ اشتیاق ولداسحاق کوگولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی ،پولیس رات گئے تحقیقات کررہی تھی ۔
تازہ ترین