• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پاکستان کی کوہ پیما خاتون و برانڈ ایمبیسڈر ایس سی او ثمینہ بیگ نے ایس سی او کمپلیکس دنیور میں لوکاٹ کا پودا لگا کر ایس سی او خصوصی قومی شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سرسبز و شاداب پاکستان قومی شجر کاری مہم کی تقریب ایس سی او کمپلیکس دنیور گلگت میں ہوئی ۔ تقریب میں ایکٹنگ کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل فرحان حبیب ، سیکرٹری فاریسٹ خادم حسین ، سیکرٹری انفارمیشن فدا حسین ، چیف کنزرویٹر فاریسٹ ولایت نور ، ڈائریکٹر ایجوکیشن فیض اللہ لون کے علاوہ کے آئی کے یو کے نمائندہ وفد و گلگت و گردونواح کے مختلف سکولوں کے اساتذہ و طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل فرحان حبیب نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے اور وزیر اعظم کے سرسبز پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے اس خصوصی شجر کاری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا ہوگا ۔
تازہ ترین