• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے اور اس بھارت کے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فوٹوگرافی کے شعبے میں اپنا مقام بنا لیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والےگووند کھارول کو نہ صرف فوٹوگرافی کا بیحد شوق ہے بلکہ اس شعبے میں مستقل قدم بھی رکھ چکا ہے اور ماہر پروفیشنل کی طرح اپنے کسٹمرزکی شاندار تصاویر اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے۔

واضح رہےگووند پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اپنی اس معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اورنہ صرف اپنے تمام کام خود سر انجام دیتا ہے بلکہ ایک کیفے میں عارضی ملازمت بھی کرتا ہے اوراپنے فوٹو گرافی کے شوق کے ذریعے دنیا میں نام کمانے کا خواہشمند ہے۔

تازہ ترین