• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے امریکی ریاست ورجینیا میں سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔

یہ ریاست دار الحکومت واشنگٹن کی پڑوسی ہے۔

منصوبہ یہ تھا کہ واشنگٹن کے قریب پانچ ہزار ایکڑ کا جنگل کاٹ دیا جائے۔

وہاں ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے۔

اس طرح حکومت کو ایک ارب ڈالر مل جائینگے۔

میرا منصوبہ گورنر تک پہنچایا گیا۔

کل ان سے ملاقات ہوئی۔

انھوں نے کھڑے کھڑے منصوبہ مسترد کر دیا۔

میں نے پوچھا،

’’انکار کی کوئی خاص وجہ؟‘‘

گورنر نے کہا،

’’ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئےکوئی اور مقام تلاش کریں۔

درخت کاٹے گئے تو ہمارے پرندے بے گھر ہو جائیں گے‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین