• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس ضلع میں 575کنال 3مرلے اراضی کی مالک نکلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس ضلع میں 575کنال 3مرلے اراضی کی مالک نکلی ۔جس میں 294کنال اور12مرلے زمین خالی پڑی ہے جب کہ باقی اراضی پرراولپنڈی پولیس کے پولیس سٹیشن ،دفاتر،لائنزاورسی پی اوہاؤس واقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کی ملکیتی اراضی اور بلڈنگز بارے تفصیلات طلب کی ہیں جس کے مطابق پولیس لائنزراولپنڈی 356کنال اور19مرلے پرمحیط ہے جس میں کورڈایریاصرف 90کنال 13مرلے ہےجب کہ 266کنال چھ مرلے اراضی خالی پڑی ہے اس زمین پرپولیس ہسپتال ،بارکیں اوررہائشیں تعمیرکرنے کی تجاویزہیں ۔سی پی اوآفس کمپلیکس کی اراضی 23کنال 16مرلے ہے جس میں سے پانچ کنال آٹھ مرلے سی پی اوآفس ،اورتین کنال 18مرلے پرراولپنڈی سیف سٹی کی بلڈنگ زیرتعمیرہے جس کاڈھانچہ کھڑاہوچکاہے جب کہ باقی نوکنال پانچ مرلے مجوزہ کارپارکنگ کے لئے مختص کی گئی ہے۔فوارہ چوک کے قریب راولپنڈی پولیس کے پاس دس کنالایک مرلے اراضی ہے جس میں سے سات کنال ایک مرلے پرسی آئی اے ،ایس پی راول وغیرہ کے دفاترقائم ہیں جب کہ تین کنال پارکنگ ،مسجداوربل بورڈکے لئے استعمال ہورہی ہے۔جب کہ تھانہ سٹی چارکنال تین مرلے ،تھانہ گنج منڈی دوکنال چارمرلے،تھانہ بنی پانچ کنال دومرلے،تھانہ نیوٹاؤن چارکنال تین مرلے،تھانہ واہ کینٹ پانچ کنال تین مرلے،تھانہ ٹیکسلاتین کنال پانچ مرلے ،تھانہ ویسٹریج دوکنال پانچ مرلے،تھانہ آراے بازارایک کنال ،تھانہ کینٹ چودہ کنال چارمرلے ،تھانہ سول لائنزدوکنال دس مرلے،تھانہ وویمن دوکنال دومرلے،تھانہ صدربیرونی دوکنال انیس مرلے،تھانہ مری ایک کنال آٹھ مرلے،تھانہ کوٹلی ستیاں تین کنال تیرہ مرلے،تھانہ کہوٹہ نوکنال اٹھارہ مرلے،تھانہ گوجرخان دوکنال نومرلے،تھانہ مندرہ سات کنال ،تھانہ جاتلی چارکنال پانچ مرلے ،تھانہ روات بارہ کنال پرمشتمل ہے۔جب کہ تھانہ کلرسیداں صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین ،تھانہ مورگاہ اٹک آئی کی اراضی ،تھانہ ریس کورس،تھانہ نصیرآباداورتھانہ واہ صدرکرائے کی زمینوں پرواقع ہیں اس کے علاوہ تھانہ صادق آباداوقاف کی اراضی ،تھانہ پیرودھائی ٹی ایم اے ،تھانہ رتہ امرال اورتھانہ ائرپورٹ ریلوے کی زمین پربنائے گئے ہیں جب کہ تھانہ وارث خان کی عمارت چودھری وارث خان کی ملکیت ہے۔سی پی اوہاؤس کاکل رقبہ 9کنال چھ مرلے ہے جس میں سے تین کنال سات مرلے پرعمارت بنی ہوئی ہے جب کہ پانچ کنال انیس مرلے اراضی خالی پڑی ہےجس پرسٹاف کی رہائش گاہیں ،اورکنٹرول روم وغیرہ بنانے کی تجاویزہیں ،گریڈسولہ اورسترہ کے افسروں کی رہائش گاہیں 28کنال زمین پربنائی گئی ہیں ان میں سے پچیس کنال پولیس لائنز،ایک کنال آدم جی روڈصدراوردوکنال مورگاہ میں واقع ہے۔جب کہ گریڈایک سے چودہ کے ملازمین کی رہائش گاہیں پولیس لائنزمیں 22کنال پرمشتمل ہیں ۔اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس کوٹھاکلاں راولپنڈی میں 14کنال اراضی کی مالک ہے جس میں سے سات کنال بارہ مرلے میں سے ایک کنال بارہ مرلے پرڈولفن فورس کی بلڈنگ بن رہی ہے جب کہ چھ کنال کوارٹرزکے لئے مختص ہے جب کہ باقی چھ کنال چھ مرلے پرپولیس ویلفئیرسکول کے لئے مختص کی گئی ہے۔
تازہ ترین