• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مس یونیورس چیلسی اسمتھ45سال کی عمر میں چل بسیں،انہیں جگر کے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔


چیلسی اسمتھ کے ترجمان جیروڈکلونسکی کے مطابق چیلسی کو2017میں جگر کےکینسر کا انکشاف ہوا تھا ،پورا سال ہی شدید بیمار رہیں،وہ اس مرض سے لڑتی رہیں اور انتہائی کمزور ہو گئیں۔

شدید بیماری میں وہ گزشتہ ماہ اپنی والدہ کے گھر منتقل ہو گئی تھی جو پنسلوانیا میں واقع ہے اور وہ آخری وقت تک اپنی والدہ ہی کی رہائش گاہ میں قیام پذیر رہیں۔ان کے اہل خانہ کا کہناہے کہ چیلسی اسمتھ دنیا بھر میں نوجوان خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

چیلسی اسمتھ نے اپنے بارے میں ہیوسٹن پوسٹ کو بتایاتھا کہ وہ لوگ جو میرے بارے میں جاننا چاہتے تو میں ان کو بتانا پسند کروں گی اور یہ جاننا ان کیلئے بھی ضروری ہے کہ میں آدھی سیاہ فام اورآدھی سفید فام ہوں اور یہ میرے لئے کسی قسم کے نقصان کا باعث نہیں بنا۔

سابق مس یونیورس چیلسی اسمتھ 22سال کی عمر میں اس ٹائٹل کی حقدار بنیں اور1995میں مس یونیورس قرار پائیں،وہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون تھیں جس کے سرپر مس یونیورس کا تاج سجا۔ ان کی والدہ سفید فام اور ان کے والد افریقا سے تعلق رکھے والے سیاہ فام امریکن تھے۔

تازہ ترین