آپ آف لائن ہیں
پیر 13؍محرم الحرام 1440ھ 24؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کل سے سائبیریا کے جنوبی حصے میں ہوگا،روسی وزیر دفاع کے مطابق 3 لاکھ فوجی،36 ہزار فوجی گاڑیاں،ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز مشقوں میں حصہ لیں گے ۔

روسی وزیر دفاع کے مطابق ایک ہفتے طویل ان مشقوں میں چینی دستے سمیت 3لاکھ فوجی،36 ہزار فوجی گاڑیاں،ایک ہزار طیارے اور80 جنگی جہاز حصہ لیں گے۔

ووسٹوک 2018 نامی مشقوں میں روس کے جدید اور نئے جنگی سازو سامان بھی پیش کئے جائیں گے ،جس میں نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے والے اسکندر میزائل، ٹی 80 اور ٹی 90 ٹینکس، ایس یو 34 اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں