• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نوید عالم بھی پی ایچ ایف کے خلاف بول پڑے
جکارتہ: ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفڈریشن (WBSC)کی سیکرٹری جنرل داتو لوبینگ چو (DATO LOW BENG CHOO)اور ایشیان سافٹ بال کنفیڈریشن (SCA)کی سیکرٹری جنرل سیلی لم (SALLY LIM) 18ویں ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے سب سے کم عمر ایتھلیٹ شیراز آصف کو سوینئرز دے رہی ہیں

ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتولوبینگ چو نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیراز آصف جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بہت باصلاحیت ہے مگر عالمی سطح پر کم تجربے کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوپاتے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن سے بیس بال اور سافٹ بال کے کھیل سے متعلق تفصیلی بات ہوئی ہے امید ہے کہ مستقبل میں دونوں کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے جکارتہ کے گیلورا بنگ کارنواسٹیڈیم اوتاما کے بیس بال اسٹیڈیم میں 18 ویں ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے سب سے کم عمر ایتھلیٹ اور جونیئر بیس بال پلیئر شیراز آصف سے ملاقات کے موقع پر کیا ملاقات میں ایشین سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل سیلی لم بھی موجود تھیں داتولوبین چوکاکہنا تھا کہ ایشین گیمز میں پاکستان بیس بال ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے،اس موقع پر داتو لوبینگ چو اور سیلی لم نے شیراز آصف کوسوینیئر پیش کیا*قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ24سے 28اکتوبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی جس ملک کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اسلام باد سمیت پاکستان آرمی،ریلوے،ایچ ای سی ،واہ فیکٹری،واپڈاسمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی، آرگنائزنگ سیکرٹری خالد وقار ہوں گے*قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نےکہاہےکہ قومی ٹیم کےسلیکشن پربات کرنامیراکام نہیں، معروف آل رائونڈرمحمدحفیظ کوکہیں بھی تحفظات کاذکرکرتےنہیں سنا۔ جمعے کوقذافی اسٹیڈیم میں میڈیاسے بات چیت کرتےہوئےشعیب ملک نے کہاکہ بطورکرکٹرآپ کومشکلات ہوں توبیٹھ کربات چیت کریں۔ محمدحفیظ کوکہیں بھی تحفظات کاذکرکرتےنہیں سنا۔ کوئی بھی ڈراپ کرکٹر ڈومیسٹک میں پرفارمنس سےواپس آسکتاہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ سلیکشن پربات کرنامیراکام نہیں۔پاک بھارت میچ سے متعلق شعیب ملک نےکہاکہ بھارت اور پاکستان کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ بھارت کےخلاف میچ کو صرف ایک میچ کی طرح کھیلناچاہیے۔ اس میں دبائو میں نہیں آنا چاہئے ، اس مقابلے کو صرف ایک میچ کے طور پر کھیلنا چاہئے ۔ 

نوید عالم بھی پی ایچ ایف کے خلاف بول پڑے
کراچی : نیشنل سافٹ بال اکیڈمی (NSA)ڈیفنس ڈے ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے خیر پور روانگی سے قبل کراچی اکیڈمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چیئر پرسن NSA تہمینہ آصف و دیگر کے ہمراہ لیا گیا گروپ

 بھارت کے ساتھ میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے* کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کے نتیجہ میں کے ڈی اے نے شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی ہاکی ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے،ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے یوم دفاع کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں کہا ہے کہ کے ڈی اے میں اس ماہ کے آخر تک خواتین ہاکی ٹیم بنانئی جائے گی جس کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اوپن ٹرائلز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، انہوں نے اس موقع پر ادارے کی مرد ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کاماہانہ وظیفہ 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کا بھی اعلان کیا اور ایم خالد کو ٹیم کو کوچ مقرر کیا،تقریب میں کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین ۔ چیئر مین گلفراز خان ۔ سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجدکے ایچ اے کے چیف سلیکٹر سجمیل احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر کھیلے گئے مردوں کے میچ میں سمیع اللہ الیون نے حنیف خان الیون کو شکست دی جبکہ شہلا الیون اور اسماشاہ الیون کے درمیان کھیلا جانے والا خواتین کا میچ برابر رہا*پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناقص کار کردگی کے خلاف اب فیڈریشن کے اندر بھی آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے،پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈیولمپنٹ سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ وہ آج منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف میں ہونے والی اقربا پروری اورپاکستان ہاکی کے زوال کے محرکات، اقرباءپروری، بے ضابطگیوں. جانبدارانہ پالیسیوں، خلاف آئین پالیسیوں اور مارکیٹنگ افیئرز سے متعلق پردہ اٹھائیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین