• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمر فاروق ؓ کی تعلیمات اپناکرملک کومثالی ریاست بناسکتےہیں:سیمینار

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )خطیب مسجد دربار حضرت شاہ رکن عالم ؒ علامہ غلام مصطفیٰ محبوب ،صوبائی صدر جمعیت علمائومشائخ پاکستان صوفی اقبال عادل قادری سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری،رہنماء جماعت اہلسنت علامہ ریاض احمد سعیدی،خادم مشن اولیاء راجہ یونس بھٹی،نائب خطیب،دربار مسجد غوث بہاالدین زکریا علامہ غلام شبیر گولٹروی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کی تعلیمات کو اپنا کر ہم قائد کے پاکستان کو پر امن مستحکم اور مثالی اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے یوم وفات کے سلسلے میں مرکز ی انجمن محبان غوث اعظم پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ شب جامع مسجد چوک دہلی گیٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انجینئر صدرالدین گیلانی، سید حسن غیاث گیلانی ،شیخ فیاض احمد ، غلام رسول قادری ، حکیم ساجد حسن،ماسٹر ارشد قریشی،مولاناغلام نقشبندی،حافظ،علی احمد صابر ،محمد عربی سہروردی،بابر،علی قریشی اور محمد اکرم نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین