• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال:ٹرین کی رفتار15سے بڑھاکر120کلومیٹرفی گھنٹہ کرنے کیلئے کام شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈبلنگ آف ٹریک پراجیکٹ انتظامیہ نے خانیوال ریلوے یارڈ کی 22ریلوے لائنوں میں سے5 لائنوں پرٹرین کی رفتار15کلومیٹرسے بڑھاکر120کلومیٹرفی گھنٹہ کرنے کے لئے کام شروع کردیاہے بتایاجاتاہے کہ اپ گریڈ ہونے والی ریلوے لائنوں سے مسافرٹرینوں کوگزراجائے گاجبکہ باقی ریلوے لائنیں مال بردارٹرینوں کے لئے استعمال ہوں گی ، ڈبلنگ آف ٹریک پراجیکٹ کے ایکسین نے ڈویژنلٹرانسپورٹیشن آفیسرسے ملاقات کی اورانہیں تحریری طورپرخانیوال یارڈ کی کسی ایک لائن کواپ گریڈ کرنے کے لئے بلاک دینے کی درخواست دی جس پرڈی ٹی اوریلوے نے لائن نمبر16کواپ گریڈ کرنے کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین