• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گینگ کے2ملزم گرفتار3منشیات فروش پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر تھانہ صدر ملتان نے ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 2ملزموں صدف عباس اور شہریار کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 20 ہزار روپے اور 3 موٹرسائیکل 125 ،2 چائنہ موٹرسائیکل برآمدہوئے۔ ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے -ملزمان کے خلاف تھانہ صدر ملتان میں درج کرکے تفتیش شروع کردی-دریں اثنا تھانہ نیوملتان نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 3 ملزموں محمد ساجد، مقصود احمد او محمد الطاف کو گرفتارکرلیاجن سے 57لیٹر دیسی شراب برآمدہوئی- تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی-
تازہ ترین