• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھنٹہ گھر میں تجاوزات کی بھرمار ،عوام کی زندگی اجیرن

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے کاروباری وگنجان آباد علاقے گھنٹہ گھر بازار سے چوک یادگار تک تجاوزات کی بھرمار نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،بلندبانگ دعوےکرنےوالی انتظامیہ اس کے خاتمے میںبری طرح ناکام ہوگئی ،شہر کے مرکزی علاقے میں جہا ں ہر قسم کا سامان فروخت ہوتا ہے لوگ خریداری کیلئےآتے ہیں تو ان کا بازار سے گزرنا محا ل ہوجاتاہے ،خصوصا سکول ودفتری اوقات میں ریڑھی بانوں اور رکشوں کی وجہ سے ٹریفک جام اور ہجوم ہوجاتا ہے اور اس سے لڑائی جھگڑےمعمول بن گئےہیں ،دکانداردکانوں کی بجائے سامان سڑک پر رکھکر بیٹھے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والانہیں ،عوام نےتجاوزات اور رکشوں وریڑھی بانوں کیخلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیاہے ۔
تازہ ترین