• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، 53 فیصد امیدوار کامیاب

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پوزیشن لینے والے طلبا و طابات کے ناموں کا اعلان کر دیا۔طالبات بازی لے گئیں کامیاب امیدواروں کا تناسب 53.1 فی صد رہا۔ امحتانات میں کل 66552 امیدواروں نے حصہ لیا ۔پنجاب کالج فار گرلز چکوال کی طالبہ ذاحیقۃ الجنت نے 1048نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج فار گرلز سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی ایمن منشا 1044نمبر لے کر دوسری اور کلر کہار سائنس کالج کے محمد یاسر محمود نے 1042نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پری انجینئر نگ گروپ طلبا ء میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار سائنس تلہ گنگ کے ارسلان احمد نے 1038نمبر لے کر حاصل کی۔ پنجاب کالج فار سائنس اینڈ کامرس چکوال کے محمد ذیشان جاوید نے 1033نمبر لے کر دوسری اور ملہال مغلاں سائنس کالج کے محمد عرفان نے 1026نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجیئرنگ گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن سٹلائٹ ٹائون کی طالبم منتہا راشد نے 1036نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کی کلثوم نازش نے 1030نمبر لے کر دوسری اور فوجی فائونڈیشن ہائیر سیکنڈری سکول کلر کہار کی لائبہ وحید نے 1002نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ طلبا میں پہلی پوزیشن سائنس کالج کلر کہار کے محمد یاسر محمود نے 1042نمبر لے کر حاصل کی۔ پنجاب کالج فار انفارمیشن ٹیکنالوجی سیٹلائٹ ٹائون کے مقرب حسین مدثر نے 1041نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار سائنس اینڈ کامرس چکوال کے محمد مقیت الحسن نے 1032نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار گرلز چکوال کی ذاحیقۃ الجنت نے 1048نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج فار وویمن سٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی ایمن ثنا نے 1044نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی علیزہ روشن نے 1033نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ طلبا میں سٹیپ کالج فار بوائز کے محمد ابوبکر نے 988نمبر لے کر پہلی پنجاب کالج گوجر خان کے حمزہ علی نے 929نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محمد خضر جاوید نے 920نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں کامرس گروپ میں سپیرئر کالج فار ویمن چاندنی چوک کی ماہ نور لاکھانی نے 993نمبر لے کر پہلی پنجاب کالج فار ویمن سٹیلائٹ ٹائون کی ثنا سلیم نے 964نمبر لے کر دوسری اور راولپنڈی کالج فار کامرس صدیقی چوک راولپنڈی کی مویزہ لطیف نے 963نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ طالبات میں پہلی پوزیش کمیونٹی ماڈل گرلز کالج غریب آباد راولپنڈی کی ناصرہ بتول 952نمبر لے کر پہلی گورنمنٹ کالج فار ویمن گوجر خان کی نادیہ بتول نے 936نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ کالج فار ویمن ڈھوک حسو راولپنڈی کی عائشہ خان نے 926نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہیومینٹیز گروپ طلبا میں حکیم شیخ جی تحصیل لاوا ملکوال کے محمد حارث نے 885نمبر لے کر پہلی، جامعہ رحمانیہ رضوی تحصیل سوہاوہ کے نجم اللہ حسن نے 844نمبر لے کر دوسری اور جناح اسلامیہ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹائون کے نثار احمد نے 843نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس گروپ طالبات میں پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون کی آمنہ ارشد نے 1006نمبر لے پر پہلی اسی کالج کی حمنا لقمان 1003نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون کی سحرش خالد 990نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔ جنرل سائنس گروپ طلبا میں چناب کالج فار بوائز تلہ گنگ کے محمد حمزہ منیب الحسن اورسٹیپ کالج سیٹلائٹ ٹائون کے محمد ظریف الحسن نے 947نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن بھی 2طلبا نے حاصل کی۔ کلر کہار سائنس کالج کلرکہار کے فصیح محمود نے اور پنجاب کالج فار انفارمیشن سیٹلائٹ کے اویس خان نے 942نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن پر بھی دو طلبا رہے۔ سٹیپ کالج سیٹلائٹ ٹائون کے فیضان اسلام اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملال عقیل فتح جنگ کے نجف علی نے 941نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹیپ کالج کے پرنسپل مسٹرخالد نے کالج کے طلبا کو پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین