• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ا نسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کی تعمیر جلد مکمل کی جائے، صوبائی سیکر ٹری صحت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر نے راولپنڈی میں زیرتعمیر امراض گردہ و مثانہ کے مری روڈ پر واقع خصوصی ہسپتال راولپنڈی ا نسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورے کے دوران ہدایت کی ہے کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کی جائے - سیکرٹری پنجاب نے ہسپتال کے مختلف حصوں کے معائنے کے دوران کہا کہ تعمیراتی کام کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کے تمام پہلوؤں کو مدنظررکھا جائے تاکہ ا نسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی ہر لحاظ سے مثالی ہسپتال کے طور پر مطلوبہ سہولیات فراہم کر سکے۔ انہوں نے او پی ڈی ، ایمرجنسی بلاک ، ایڈ من بلاک ، فارمیسی کے علاوہ دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر نےبتایا کہ راولپنڈی ا نسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی پر مجموعی طور لاگت کا تخمینہ سوا دو ارب روپے ہے اور اب تک منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں جس سے ہسپتال کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال سے ملحقہ اراضی پر لیورٹرانسپلانٹ سنٹر کی تعمیر کا منصوبہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ 600بیڈز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کی تعمیر سے معدے و جگر کے مریضوں کو جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر شعیب خان نے کہا کہ دس کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی سے پہلے مرحلے میں راولپنڈی ا نسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی کو دوماہ میں فنکشنل کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین