• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرسٹ ایئر میں داخلہ کیلئےرجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، نجی تعلیمی ادارے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کے پرائیویٹ کالجوں کے سربراہان نے چئیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سے فرسٹ ایئر میں داخلہ لینے والے طلباء اور طالبات کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں پرائیویٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان نے کہا کہ پہلے بورڈ نے قریبا ایک ماہ تک رجسٹریشن پورٹل بند کر رکھی تھی جس کے باعث کالجز میں سال اول میں داخلہ لینے والے بچوں کی رجسٹریشن نہ بجھوائی جا سکی لیکن اب بورڈ نے رجسٹریشن بجھوانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر مقرر کر رکھی ہے کیونکہ پہلے بورڈ نے رجسٹریشن پورٹل بند کر دی تھی اس دوران عیدالضحیٰ چھٹیاں رہیں اور اب محرم الحرام کی چھٹیاں بھی آرہی ہیں اس لئے بورڈ طلباء کی رجسٹریشن کی تاریخ میں کم از کم ایک ہفتہ کی توسیع کر دے تاکہ تمام تعلیمی ادارے اپنے اپنے بچوں کی رجسٹریشن مکمل کرکے باآسانی بورڈ کو بھیج سکیں۔
تازہ ترین