• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری سےادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کےوفد کی ملاقات

لاہور( جنرل رپورٹر) برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(DFID) کے چار رکنی وفد نے جنال شاہ کی سربراہی میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی سے سول سیکرٹر یٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم ،صحت، انصاف کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکر ٹری پنجاب اکبر درانی نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ میں پنجا ب حکومت اور ڈیفڈ کا اشتراک کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے درمیان اشتراک کار بڑھایا جائے گا۔ڈیفڈ لاہور کے سربراہ جنال شاہ نے چیف سیکرٹری کو صوبہ میں ادارے کے تعاون سے جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔
تازہ ترین