• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائے کے گھروں کے بھی ایم او ٹی طرز پر ٹیسٹ کی تجویز

لندن(جنگ نیوز) ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے کے گھروں کا بھی ایم او ٹی کی طرز پر ٹیسٹ ہونا چائیے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ یہ گھر رہائش کیلئے فٹ ہیں یونیورسٹی أف یارک کے اکیڈمکس نے انگلینڈ کے پرائیویٹ رینٹل سیکٹر کے ریویو کے بعد کہی۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ موجودہ ریولیشنز کو سادہ بنتے ہوئے کرائے کے گھروں کا بھی پراپرٹی ایم او ٹی ہونا چاہیے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ گھر رہائش کیلئے فٹ ہیں ۔ اس سے کرائے کے گھروں کےسٹینڈرڈ کو بہتر بنایا جا سکے گا ہام طور پر کرائے دار گھروں کی خراب حالت کی شکایات کرتے ہیں۔ تجویز میں کہا گیا کہ یہ ٹیسٹ کاروں کے ایم او ٹی کی طرز پر ہوناچائیے۔ گھروں اور فیلٹس کا سالانہ انسپکشن ہونا چائیے۔ جس میں موجودہ الیکٹرک اینڈ گیس سیفٹی سرٹیفیکیشن شامل ہوں اور اس میں نئی ایسسمنٹس شامل کی جائیں اور تمام پراپرٹیز یہ کم از کم بنیادی معیار پوری کریں۔
تازہ ترین