کوئٹہ(سٹی ڈیسک)لرننگ انوویشن ڈویژن ایچ ای سی اسلام آباد نے یونیورسٹی آف لورالائی کے اساتذہ کیلئے یونیورسٹی کی انتظامیہ کی معاونت سے تین روزہ کورس منعقد کیا جس میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ نے شرکت کی کورس کے اختتام پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد نے اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں ڈپٹی ڈائریکٹر لرننگ انوویشن ڈویژن حبیب اللہ ناصر نے اساتذہ کیلئے مستقبل میں مزید ایسے مفید پروگرام کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر محبت خان اور پروگرام کوآڈینیٹر شیر احمد بڑیچ بھی موجود تھے ۔